Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یوانائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس  میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے کپتان عماد وسیم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، عرفان خان 30،ایڈم روسنگٹن 20 جبکہ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیڈٹ کی جانب سے ٹام کرن نے 2جبکہ حسن علی فہیم اشرف اور رمان رئیس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، فہیم اشرف 41 جبکہ ایلکس ہیلز نے 34 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عامر یامین اور تبریز شمسی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز اسکواڈ: شرجیل خان، ایڈم روسنگٹون، طیب طاہر، شعیب ملک، عماد وسیم، میتھیو ویڈ ، عرفان خان، عامر یامین، انڈریو ٹائی، محمد عامر، تبریز شمسی۔

اسلام آباد اسکواڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، ونڈر ڈوسن، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، ٹام کرن، حسن علی، رمان رئیس

 

متعلقہ خبریں