Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کیخلاف بلاجوازمقدمات اور فول پروف سیکیورٹی کیلئے درخواست دائر

عمران خان کےخلاف بلاجوازمقدمات کےاندراج کےخلاف اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کےلئے درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلاجوازمقدمات کےاندراج کےخلاف اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کےلئے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل انتظارحسین پنجوتہ کےتوسط سے درخواست دائر کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، وفاقی وزرات دفاع، داخلہ، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں وکیل انتظارحسین پنجوتہ نے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان کےخلاف کسی قانونی جوازکےبغیر سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ مقدمات کا مقصد سیاسی جدوجہد کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

وکیل انتظارحسین نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کےلئے انتظامات کےبھی احکامات صادر کرے اور عدالت سیکیورٹی خدشات کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی اجازت دے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

متعلقہ خبریں