بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا کرش اداکارہ ’رشمیکا مندانا‘ ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل سے ان کے کرش کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکارہ رشمیکا مندانا کا نام لیا۔
View this post on Instagram
اپنے حوالے سے پھیلتی ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کرکٹر نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا اور پوچھاکہ وہ کون سا ٹی وی ہے جہاں میں نے ایسی بات کہی ہے جس کے متعلق مجھے خود کچھ نہیں معلوم؟

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹر شبمن گل سے قربتیں بڑھنے لگیں؛ مداح تشویش کا شکار






















