Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

راجہ خرم نوازعدالت میں پیش جبکہ علی نواز اعوان غیرحاضررہے۔ علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

مقدمے میں علی آمین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دےدیاگیا اوران کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔

سول جج رانامجاہدرحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر تھوڑ پھوڑ سے متعلق دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہو گئے۔

دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات میں شامل تفتيش ہوئے، ملزمان کے ساتھ ان کے وکیل سردار محمد مصروف خان تھے۔

راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھا، نہ ہی توڑ پھوڑ کی نہ ہی کسی کو دھمکی دی مقدمہ خارج کیا جائے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے فوراً بعد گھر روانہ ہو گیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں ۔ مقدمہ خارج کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔ کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت ملزما ن پہلے ہی لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں