عدالت نے 28 فروری کو درج دہشتگردی مقدمہ میں صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے کیس کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 28 فروری کو درج دہشتگردی مقدمہ میں صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ہی صحافیوں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ دیا کہ 28 فروری وقوعہ پر اس سے پہلے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے، دہشت گردی کے مقدمہ میں ہی مدعی اور دیگر صحافیوں کا بیان ریکارڈ کریں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حکم دیا کہ پولیس قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔
صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست دے رکھی تھی۔ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافی ثاقب بشیر، ذیشان سید ، ادریس عباسی اور شاہ خالد پر تشدد کیا گیا تھا۔




















