Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولہا ٹریفک جام میں دلہن کو چھوڑ کر فرار

بھارت میں شادی کے ایک روز بعد دولہا ٹریفک جام میں اپنی نئی نویلی دلہن کو گاڑی میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر پانچ روز قبل درج کی گئی ہے کیونکہ اب تک مفرور دولہے کا سراغ نہیں ملا ہے۔

دلہن کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ دولہے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے ڈر کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

 دلہن نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بھی اپنے شوہرکے تعلقات سےواقف تھیں لیکن جب شوہرنے اسے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے قطع تعلق کرلے گا اور اسی بنا پرلڑکی نے اس سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے خواہشمند کنواروں کا انوکھا اقدام

نئی نویلی دلہن نے مزید بتایا کہ ایک جانب تو اس کے شوہر میں خودکشی کے رحجانات بھی تھے تو دوسری جانب وہ سابقہ محبوبہ کی جانب سے بلیک میل کرنے کی دھمکیوں کے بعد فرار ہوا ہے۔

دلہن نے امید ظاہر کی کہ اس کا شوہر جلد ہی اس کے پاس لوٹ آئے گا۔

پولیس کے مطابق گووا میں ایک لڑکی سے اس نوجوان کے تعلقات تھے۔ بعض افراد کے مطابق لڑکی نے اس کے ساتھ اپنی تصاویر جاری کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس سے وہ سخت پریشان تھا۔ آخرکار اس نےفرار ہونے کو ہی بہتر راستہ قرار دیا۔