بھارتی خوبر و اداکار جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر آسکر ایوارڈ خریدنے کا الزام عائد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متتھل نے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے تامل فلم کے گانے “ناٹو ناٹو “پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آسکرز ایوارڈ خریدا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ نے “ناٹو ناٹو” کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”یہ بہت مضحکہ خیز ہے، میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف بھارت میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے”۔

واضح رہےکہ بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ کسی انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔
فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر جیت کر تاریخ رقم کر دی
اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔
آر آر آر فلم کی کہانی تاریخی ہے۔ اس میں ملک کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا انڈیا میں فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔
تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس فلم کی مقبولیت اور باکس آفس پر اس کی کامیابی بے مثال ہے۔
View this post on Instagram




















