بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیویا کھوسلہ کمار ایکشن سین کی فلمنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ان کے چہرے پر زخم کے نشانات نظر آرہے ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ وہ ایک ایکشن سین کی فلمنگ کے دوران بری طرح سے زخمی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔




















