ٹوئٹر نے دیگر پلیٹ فارمزکی طرح حیرت انگیز طور پر تدریسی کورس پیش کیا ہے۔
حال ہی میں ٹوئٹرکی جانب سے تدریسی کورس کے پہلےمرحلے میں 8 حصوں پرمشتمل ایک سیریز پیش کی گئی ہے جو بالخصوص ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
اس کورس کو ٹوئٹرنے ’ان اسکپیبل‘ کا نام دیا ہے جو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے، ٹوئٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹر ویڈیو ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان
یہ کورس بطورِ خاص ان افراد کے لیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔
ٹوئٹر کی جانب سے پیش کیے گئے کورس میں ہر ویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں، اس کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھا سکتے ہیں۔
یہ ویڈیو سیریز ٹوئٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ اسکول’ کا حصہ ہے جو ایک مفت تدریسی اسکول ہے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کی حوصلہ شکن پالیسیوں کے بعد 70 فیصد بہترین تشہیری کمپنیاں نہ ٹوئٹر استعمال کررہی ہیں اور نہ ہی وہاں کےاشتہار دیکھ رہی ہیں،شاید یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر نے یہ کورس پیش کیا ہے۔




















