Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام عدالت میں چیلنج

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پی ٹی آئی کےامیدواروں کی گرفتاریوں کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ کےتوسط سے درخواست دائرکی۔

دائر درخواست میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کاشیڈول جاری ہوا۔ پنجاب بھر سے پی ٹی آئی امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی عمل سے روکنے کےلئے پولیس مسلسل ہراساں کررہی تھی۔ رات گئے پولیس نے امیدوراوں، تائید اور تجویز کنندگان کےگھروں پر چھاپے مارے اور اکثریت کو اٹھا کرلےگئی۔

پی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود نے نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی امیدواروں، تائید اور تجویز کنندگان کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکنے کاحکم دے۔

متعلقہ خبریں