Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارن آئل کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ متوزان غذا کے ساتھ تیل کا انتخاب بھی دیکھ بھال کر کیا جائے جس میں کھانا تیارکیا جاتا ہے۔ ماہرین اس ضمن میں ایک عرصے تحقیق کر رہے ہیں تاکہ صحت بخش تیل کے بارے میں جانا جاسکے۔

ماہرین زیتون کے تیل کو سب سے صحت بخش تیل قرار دیتے ہیں تاہم دیگر آئل جیسے مکئی کا تیل بھی کیا زیتون کے تیل کی طرح صحت کے لیے مفید ہے؟

مکئی کا تیل کیا ہے؟

مکئی کا تیل ایک صنعتی بیج کا تیل ہے جو مکئی کے بیج سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مکئی کا تیل سنہری پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا ذائقہ مکھن جیسا ہوتا ہے۔

مکئی کا تیل کو بنانے میں بہت ساری پروسیسنگ شامل ہوتی ہے۔ اسے نکالنے کے بعد کیمیائی ریفائننگ کا عمل آتا ہے جس میں کئی طرح کے کیمیکلز کو استعمال کیاجاتا ہے۔

اس تمام پروسیسنگ یعنی تیل کی صفائی کے دوران بعض وٹامنز یا اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے جو اسے صحت بخش بناتی ہے۔

تاہم مکئی کے تیل میں وٹامن ای کا کچھ حصہ ریفائننگ کے عمل کے دوران ضائع ہو جاتا ہے، لیکن پھر بھی اس اہم وٹامن کی کچھ مقدارکے ساتھ  ضروری فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتے ہیں۔ تاہم اس میں غیر صحت مند کیا ہے؟

مکئی کے تیل کے سب سے بڑے نقصانات میں سے ایک اس کا ناموافق لپڈ پروفائل یعنی اومیگا 6 سے اومیگا 3 فیٹس کا زیادہ تناسب ہے جو جسم میں سوزش کے اثرات پیدا کر سکتا ہے۔

مکئی کا تیل اس لیے بھی مفید نہیں کیونکہ اس کے بہت سے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات صفائی کے عمل کے دوران ضائع ہوجاتے ہیں۔

یہ انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بات جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

توکیا مکئی کا تیل صحت مند ہے؟

مکئی کا تیل صحت کے لیے مفید ہے یا مضر اس کا جواب درحقیقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ مکئی کا تیل برا نہیں ہے، لیکن یہ بہت زیادہ پروسیس شدہ  ہونے کہ وجہ سے کسی قدر غیر صحت بخش ہے۔