ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی عمران خان اور طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی عمران خان اور طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل مسترد کردی۔
ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان اور طارق شفیع کی ضمانت منسوخی کی اپیل کی تھی جس پرجسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
بنکنگ کورٹ نے 28 فروری کو عمران خان کی ضمانت کنفرم کی تھی، ایف آئی اے نے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
ایف آئی اے نے 28 فروری کے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقررکی جس پرجسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔
ایف آئی اے نے اپیل میں کہا کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔ بنکنگ کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔




















