Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ گروپس کو بہتر بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ایک فیچر بنیادی طور پر کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافے کا ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1024 کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا

دوسرا فیچر ایڈمن کنٹرول کا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے قبل گروپ ایڈمن کی رضامندی درکار ہوگی، اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا۔

تیسرا کامن گروپس کا فیچر ہے۔

اس فیچر سے صارفین کسی واٹس ایپ دوست کے نام کو سرچ کر کے یہ جان سکیں گے کہ ان کا دوست کتنے ایسے گروپس کا حصہ ہے جن کے آپ بھی رکن ہیں۔

یہ بظاہر تو خاص تبدیلی نہیں تاہم اگر آپ متعدد گروپس کا حصہ ہیں تو یہ فیچر کافی مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو اسٹیٹس پر لگانے کا طریقہ؛ جانیے

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں صارفین ان فیچرز کو استعمال کر سکیں گے۔