ایک طوطے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ٹیبلٹ پر کمال مہارت سے کھیلتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طوطے کے سامنے ٹیبلٹ رکھا ہوا ہے اور وہ ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے بالکل انسانوں کی طرح اس کا استعمال کرتا نظر آرہا ہے۔
طوطا اپنی چونچ سے ٹیبلٹ پر کلک کرتا ہے اور اپنی من پسند ویڈیو کو کھول لیتا ہے۔
یہ ویڈیو طوطے کے مالک کی جانب سے بنائی گئی ہے اور انہوں نے اپنے پالتو طوطے کے اس ٹیلنٹ کو سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔
ویڈیو دیکھیں:
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















