Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی معروف اداکارہ نے مبینہ خودکشی کر لی

بھارت کی معروف اداکارہ اکانکشا دوبے نے مبینہ خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل سے  بھوجپوری اداکارہ  بننے والی اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی، ہوٹل کے عملے نے پولیس کو بلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور شبہ ہے کہ 25 سالہ اداکارہ کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کرلی

 دوسری جانب ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے لیکن موت کی وجہ کے بارے میں یقین کے لیے ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اکانکشا دوبے نے بھوجپوری سنیما، موسیقی اور فلموں میں کام کیا تھا، انکی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوونگ تھی اور ان کی مختصر ویڈیوز کافی مشہور تھیں۔