Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سحری کے وقت ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے؛ علیزے شاہ

پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ’جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے ہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ علیزے شاہ کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھاگئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)