Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان سے شادی کیوں نہیں کی؟ معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی توڑدی

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے سلمان خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

 حالیہ دنوں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے 90 کی دہائی میں دیے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں خاتون میزبان سلمان خان سے جوہی چاولہ کے بارے میں پوچھتی ہیں ، جس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ ’ جوہی چاولہ بہت ’سویٹ‘ اور قابل تعریف لڑکی ہے۔ میں نے ان کے والد سے کہا تھا کہ وہ میری اور اس کی شادی کر دیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا ‘۔

میزبان نے جوہی چاولہ کے والد کی انکار کی وجہ پوچھی جس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ ’ پتا نہیں، شاید میں اس کے لیے فٹ نہیں ہوں ‘۔

تاہم اس ویڈیو کلپ پر معروف اداکارہ جوہی چاولہ کا بیان سامنے آگیا ہے، ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے سلمان خان کے اس انٹرویو کے بارے میں پوچھا گیا تو  وہ ہنسنے لگیں۔

اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ ’ جب میں نے انڈسٹری میں کیریئر شروع کیا تھا تو سلمان خان اس وقت سلمان خان نہیں بنے تھے۔ اتفاق سے مجھے ایک فلم آفر ہوئی جس میں مرکزی کردار وہ کر رہے تھے۔ میں کسی وجہ سے وہ فلم نہ کر سکی، جس کا وہ مجھے آج تک طعنہ دیتے آ رہے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ وہ مجھے یہ بات یاد دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کہ میں نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا ‘۔