Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ کی سیاست میں انٹری؛ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

معروف پاکستانی اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ عزیکہ ڈینیل کی سیاست میں انٹری، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنے ملک کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہمیں اپنے ملک کو اس تباہی سے نکال کر اسے واپس ترقی کے اس ٹریک پر لانا ہوگا جیسا یہ عمران خان کے دور میں تھا۔

  خیال رہے کہ عزیکہ ڈینیل  نے نور جہاں (2015ء) میں نورجہاں ،ملال یار (2018ء) میں حوریہ اور تیرا غم اور ہم (2020ء) میں سارہ کے نام سے مرکزی کردار ادا کیے۔

 انہوں  نے آؤ لوٹ چلیں (2016ء)، بلا (2018ء) اور چیخ (2019ء) میں معاون اداکارہ کے کردار نبھائے ہیں۔ا