Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کو بیوی نے گھر سے باہر نکال دیا

معروف بھارتی اداکار دیپک تیجوری کو بیوی نے گھر سے باہر نکال دیا ہے۔

چند سال قبل 61 سالہ دیپک تیجوری کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبریں میڈیا پر زیر گردش رہیں، کیوں کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ممبئی کے موریگاوں میں واقع ان کے ہی چار بی ایچ کے فلیٹ سے باہر نکال دیا تھا۔

اداکار کی اہلیہ نے ناصرف انہیں گھر سے نکال دیا تھا بلکہ طلاق کی درخواست دیتے ہوئے اداکار پر ایکسٹرا میریٹل افیئر (ناجائز تعلقات) کا الزام بھی لگایا۔

دوسری جانب دیپک تیجوری نے جب اپنے وکیل سے مشورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ شیوانی ان کی قانونی طور پر بیوی ہی نہیں، کیوں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھیں اور اپنے سابق شوہر سے طلاق لیے بغیر ہی دیپک سے شادی کرلی تھی، اس لئے قانون کی نظر میں وہ دیپک تیجوری کی بیوی نہیں ہیں۔

میڈیا کے مطابق اداکار دیپک تیجوری نے اپنا گھر اپنی بیوی کے نام نہیں کیا تھا، اور اسی بنا پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور قانونی طریقے سے شیوانی کو گھر سے بے دخل کردیا اور طلاق کی درخواست دیتے ہوئے سابقہ اہلیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم اب دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوچکی ہے، اور دیپک تیجوری بتاتے ہیں کہ ان کی سابقہ اہلیہ شیوانی انہیں گھر کا ایک ہی کمرہ استعمال کرنے دیتی تھیں، اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی جس کا نام سمارا تیجوری ہے۔

واضح رہے کہ دیپک تیجوری 90 کی دہائی کے مشہور اداکار ہیں، اور انہوں نے عاشقی اور جو جیتا وہی سکندر جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دیپک تیجوری کو فلمی شائقین نے ہیرو کے دوست کے کردار میں کافی پسند کیا، یہی وجہ ہے کہ تمام فلم ڈائریکٹرز نے انہیں اداکار کے دوست کے کردار کے طور پر ہی لیا اور انہوں نے عامر خان، اکشے کمار، سنجے دت اور شاہ رخ خان جیسے نامور اداکاروں کے کے ساتھ کام کیا۔