ٹریفک حادثے میں زخمی معروف پاکستانی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ شبیراں چنا گزشتہ ماہ ایکسیڈنٹ کے بعد زیر علاج تھیں تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ شبیراں چنا سندھی ڈراموں کی اداکارہ تھیں،وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی نام کما چکی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشہور ٹی وی اداکارہ شبیراں چنا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی،مرحومہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کی بلند درجات اور فیملی کیلئے صبر کی دعا کی۔
واضح رہے کہ 24 اپریل کو نوابشاہ میں تیز رفتاری کے باعث اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا اور وہ 2 ساتھیوں نادیہ چنا اور غنی چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
بعدازاں ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا تھا۔




















