Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مویشی منڈی کے قریب معروف پاکستانی اداکار کو لوٹ لیا گیا

نادرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب معروف ٹی وی کامڈین ولی شیخ کو لوٹ لیا گیا۔

حال ہی میں معروف کامڈین ولی شیخ اور ان کے دوست کے ساتھ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

معروف کامڈین ولی شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ڈکیتی کی واردات میں معروف کامیڈین ولی شیخ کو لوٹ لیا گیا – Jehan Pakistan News | جہاں پاکستان

انہوں نے کہا کہ ڈاکو ان سے 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

 کامڈین ولی شیخ نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کرادیا گیا ہے۔