Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا؛ لیجنڈری اداکار چل بسے

مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’مہابھارت ’ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گوفی پینٹل 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کئی عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، تاہم آج صبح انتقال کرگئے جس کی تصدیق انکے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔

اداکار کے بھتیجے ہیتن پینٹل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گوفی پینٹل آج صبح 9 بجے کے قریب حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ کئی عرصے سے انکی  طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہیں حال ہی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔

واضح رہے کہ گوفی پینٹل نے پسماندگان میں بیٹا، بہو اور ایک پوتا چھوڑا ہے، اداکار کی آخری رسومات آج اندھیری کے ایک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔