Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار انتقال کرگئے

معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار حاجی منظور کِرلو انتقال کرگئے ہیں۔

معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار حاجی منظور کِرلو کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حاجی منظور کرلو گزشتہ رات ڈرامے کی شوٹنگ سے واپس آئے تھے ، جس کے بعد وہ کھانا کھا کر سونے چلے گئے، صبح گھر والوں نے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، دروازہ توڑنے پر انہیں مردہ حالت میں پایا گیا۔

 واضح رہے کہ منظور کرلو کی موت سے قبل کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو کہہ رہے ہیں کہ جب ان کی موت آجائے تو وہ سب ان کیلئے دعا کریں کہ انہیں اللہ جنت میں جگہ عطا فرمائیں۔