بھارت کی معروف اداکارہ گہنا وشستھ نے اسلام قبول کرکے مسلمان بوائے فرینڈ فیضان انصاری سے شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گہنا وشستھ کے خلاف غیر اخلاقی فلموں سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس پر وہ ضمانت پر رہا ہیں۔
اس دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اپنے دولہا فیضان انصاری کے پہلو میں بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دولہا دلہن کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاحال دونوں کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
تاہم وائرل تصویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دونوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گہنا وشسٹھ بھی بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے غیر اخلاقی فلموں سے متعلق اسکینڈل میں ملوث پائی گئی ہیں اور ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔




















