Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی معروف اداکارہ نے سلمان خان پر سنگین الزامات لگا دیئے

بھارت کی معروف اداکارہ ہیما شرما نے سلمان خان عرف سلو بھائی پر سنگین الزامات لگا دیئے ہیں۔

حال ہی میں دبنگ تھری کی اداکارہ ہیما شرما 2019 میں پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کبھی ملنا نہیں چاہیں گی۔

اداکارہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ارے آپ سپر اسٹار ہیں سلمان خان تبھی تو آپ کے ساتھ لوگ تصویر لینا چاہتے ہیں اور یہ کہنا کہ لڑکی کی عزت کرو، یہ کرو، وہ کرو، آپ جیسا رویہ کرتے ہیں اسی سے پتا لگ جاتا ہے کہ آپ لڑکی کی کیا عزت کررہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے تین سال ہوگئے ہیں، 2019 میں میری بے عزتی کی گئی تھی اور اس دن سے آج تک میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے سلمان خان سے ملنا ہے۔

Salman Khan's Bouncers Allegedly 'Manhandled' Dabangg 3's Hema Sharma |  Sangbad Pratidin

اداکارہ نے کہا کہ جب میں صرف سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی تھی تو میری تذلیل کی گئی۔

ہیما شرما نے کہا کہ میں واقعی دبنگ تھری میں کام کرنا چاہتی تھی اور فلم میں کام کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ہر ممکن کوشش کی کیونکہ میں سلمان خان سے ملنا چاہتی تھی میرا سین ان کے ساتھ تھا اور موقع کے لیے بہت خوش تھی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان سے ملنے کے لیے پچاس لوگوں سے بات کی پھر پنڈت جناردھن سے رابطہ کیا انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ایسا ہوجائے گا جب ہم سلمان خان سے ملنے گئے تو میرے ساتھ برا سلوک اور تذلیل کی گئی، مجھے کتے کی طرح باہر پھینک دیا گیا۔

ہیما شرما نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں دس دن تک سو نہیں سکی تھی۔