بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا فرار ہونیوالے گینگسٹر گولڈی برار کا کہنا تھا کہ لارنس بشنوئی نے 10 افراد کو جان سے مارنے کا ارادہ کر رکھا ہے اور اس لسٹ میں سلمان خان سب سے اوپر ہیں۔
انہوں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں، سلمان خان کو قتل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ معافی مانگ لیں تو لارنس بشنوئی ان پر رحم کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان نے 1998 میں مبینہ طور پر ایک کالے ہرن کو مار دیا تھا جسے بشنوئی قبیلہ مقدس جانور سمجھتی ہے۔




















