Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی گلوکار اسد عباس سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستانی گلوکار اسد عباس سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستانی گلوکار اسد عباس نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں فیصل آباد کے ڈائیلیسسز سنٹر سے شرکت کی اور اپنی صحت کے حوالے سے بتایا۔

اسد عباس نے کہا کہ ان کی صحت کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ہفتے میں4 سے5 مرتبہ ڈائیلیسسز ہوتا ہے ، پہلے ہفتے میں یہ عمل دو مرتبہ ہوتا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں اللہ کی رضا ہے. میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

اسد نے کہا کہ 7 سال قبل ان کو بلڈ پریشر کی وجہ سے اس عارضے کا معلوم ہوا ۔ جب ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ جب میری میڈیکل رپورٹس کا علم میرے گھر والوں کو ہوا تو گھر میں قیامت آگئی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیرھ سال تک ان کا اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈائیلیسسز ہوتا رہا جس کے بعد ہم مشورے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی طرف گئے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام فیملی نے ٹیسٹ کروائے تو بڑے بھائی کا گردہ مجھ سے ٹرانسپلانٹ ہوا۔ 2 سال تک وہ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہے جس میں 5 کروڑ کے لگ بھگ خرچہ آیا۔ پھر جب صحت یاب ہوا تو فیصل آباد واپس آیا۔

 تاہم کچھ ہی عرصے بعد بھائی کا عطیہ کردہ گردہ بھی فیل ہوگیا۔ اس وقت سے آج تک میں ڈائیلیسسز پر ہوں۔

اسد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ٹیم ان کے پاس آئی تھی ، وزیر اعظم کی جانب سے بھی کوئی رسپانس نہیں ملا۔

 اسد عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا اور ملک کا نام اپنی آخری سانس تک روشن کرتا رہوں گا۔

اسد عباس نے سمندر پار پاکستانیوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج کے لیے ان کی مدد کریں۔