پاکستان کے معروف اداکار مانی کا کہنا ہے کہ ایوارڈ نہ ملنے پر شو کو گالی دیتا تھا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار مانی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کیسا لگا تھا جب آپ کو پہلا ایوارڈ نہیں ملا تھا؟ سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے پہلا، دوسرا اور تیسرا ایوارڈ نہیں ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت شو چھوڑ کر چلا گیا تھا اور میں نے گالی بھی دی تھی۔
شو کے دوران اداکار کی اہلیہ نے پوچھا کہ اگر اب ملا تو کیا کریں گے؟ جواب میں مانی نے کہا کہ اب اگر ملا تو کسی ایسے کو دے دوں گا جو مجھ سے زیادہ مستحق ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان نیا ہوتا ہے تو اس کو بہت شوق ہوتا ہے ایوارڈز کا لیکن جیسے جیسے وہ یہ سب دیکھ لیتا ہے تو دل بھر جاتا ہے۔




















