سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں 20 شیروں کو ایک ساتھ دریا سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں جنوبی افریقا کا جنگلی حیات کے تحفظ کا علاقہ دیکھا جاسکتا ہے جسے ’مالامالا‘ کہا جاتا ہے۔ یہاں سینڈ نامی ایک مشہور دریا ہے۔
ویڈیو میں سینڈ نامی دریا کے کنارے 20 شیروں کو ایک ساتھ پانی پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔




















