Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں دن بدستور گرم، راتیں سرد محسوس ہونے لگی

شہرقائد میں موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی راتیں سرد محسوس ہونے لگی ہیں تاہم دن میں گرمی بدستور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں اس وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ شب درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔

 کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی متوقع نہیں ہے تاہم دسمبر کے آغاز سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوائیں چل رہی ہیں۔