بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرگ کیس میں جیل سے باہر آنے والے آریان خان اور ان کے والد بالی ووڈ اداکار کنگ خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
آریان ڈرگ کیس میں کنگ خان پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسر سمیر وانکھیڑے کو بیٹے کی رہائی کیلئے 25 کروڑ رشوت دینے کا الزام ہے۔
اسی حوالے سے کیس میں مزید پیش رفت آئی ہے اور ممبئی ہائی کورٹ نے این سی بی آفیشل کو اپنی عرضی پر نظر ثانی کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ این سی بی کے وکیل نے ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی درخواست میں بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے متعلقہ سیکشنز سے متعلق اضافی بنیادیں شامل کی ہیں۔
درخواست میں اہم تبدیلیاں سمیر وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے درمیان لیک ہونے والی مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے بعد کی گئی ہیں۔
سمیر وانکھیڑے کے وکیل کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ کرپشن کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت جو شخص کسی سرکاری ملازم کو ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے رشوت دیتا ہے اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، شاہ رخ خان نے چونکہ رشوت دی ہے اس لیے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔




















