پاکستان کی معروف اداکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سے ان کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تصاویر میں عروہ حسین کو خوبصورت مشرقی لباس میں جبکہ فرحان سعید کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس فنکار جوڑی نے طویل عرصے بعد کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اِن کے مداح پھولے نہیں سما رہے۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ تعلقات بحال ہوئے ہیں۔




















