Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کے نئے بلے کی ویڈیو سامنے آگئی

دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کے لیے خصوصی طور پر تیار ہونے والے بلے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

گرے نکولس کرکٹ کی دنیا کا مشہور برانڈ ہے جو بلے تیار کرتا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس برانڈ کے اہم برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

گرے نکولس کے ساتھ ان کی شراکت داری کار آمد رہی ہے  جب کہ برانڈ نے انہیں مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلے فراہم کیے ہیں۔

حال ہی میں کمپنی نے بابر اعظم کے لیے ’ہینڈکرافٹ ہائیپر نووا 1.3‘ بلا تیار کیا ہے جس کو بناتے وقت کی ویڈیو انہوں نے شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ہائیپر نووا 1.3 بلے کو خصوصی طور پر بابر اعظم کے لیے ہاتھ سے ڈیزائن کیا گیا ہے جسے وہ سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے گال میں شروع ہونے والی آئندہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بابر اعظم نے کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع پر دستخط کیے تھے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بابر اعظم مستقبل قریب تک گرے نکولس کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

متعلقہ خبریں