Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سورج آئندہ تین روز تک خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا

سورج آئندہ  تین روز تک خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا جس سے قبلے کی سمت کا درست تعین  کیا جاسکے گا۔

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ عین کے اوپر ہوگا۔

اسلامی  کیلنڈر کے لحاظ سے یہ ذی الحج  کی 27،  28 اور 29 تاریخ ہو گی۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام میں نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے تعین کے لیے سورج کا کردار بنیادی  حیثیت رکھتا ہے کیونکہ  مسلمان خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔