قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گال میں چیلنجنگ کنڈیشن ہوتی ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں، ہم نے بھرپور تیاری کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کہا کہ پچھلے 12 ماہ کے دوران ٹیسٹ میچز کے نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے تاہم ٹیم نے ترقی کی ہے اور آگے بڑھے ہیں، اس بار سب کو مختلف ٹیم نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کسی بھی میزبان ملک کی طرح اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلے گا جو اس کی اسپن بولنگ ہے۔ ہمیں سری لنکن ٹیم کے بارے میں اچھی معلومات ان کے سابق کوچ مکی آرتھر سے مل چکی ہیں۔ ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
"Prepared and ready for the Galle challenge"@babarazam258 looks forward to Pakistan's first assignment in the ICC World Test Championship 2023-25
Read more ➡️ https://t.co/l2lZ9CChWV#SLvPAK pic.twitter.com/odMNlyrI86
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 15, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ گال ٹیسٹ کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ ہمارے 13 کھلاڑی گزشتہ سال یہاں آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو صبر دکھانا ہوتا ہے جو آپ کی مہارت ، ٹمپرامنٹ اور اسٹیمنا کا امتحان ہوتا ہے ۔
بابر اعظم کاکہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد ہمارے کامبی نیشن میں ایک اچھے آپشن کے طور پر سامنے آئے ہیں اور یہ دورہ ان کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہوگا۔ ہمیں ان سے اس سیریز اور مستقبل میں بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کی واپسی پر خوشی ا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ لینے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کی موجودگی ہی ٹیم کے حوصلے بلند کرتی ہے۔ا




















