Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رضوان کی سرفراز کو 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر شاباش

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

محمد رضوان نے سرفراز احمد کو سراہا اور ملک کے پہلے وکٹ کیپر و بیٹر کے طور پر یہ کارنامہ انجام دینے پر ان کی تعریف کی۔

محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سرفراز احمد کی تصویر شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سیفی بھیا کو ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر کیپر بلے باز کے طور پر 3000 رنز مکمل کرنے پر مبارک ہو‘‘۔

انہوں نے سرفراز احمد کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کرکٹ کا سفر ایسے ہی ترقی کرتا رہے جب کہ انہوں نے سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال میں جاری دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران عبور کیا ہے۔

انہوں نے 51 میچز کی 91 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جب کہ سابق کپتان 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 20 ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 21 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

متعلقہ خبریں