عدالتِ عالیہ لاہورنے حکومتی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو 3 مقدمات میں ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الہی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت 12 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوبھی دلائل کےلئے طلب کرلیا۔
جسٹس شہرام سرورچوہدری نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی، حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے دلائل دیے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے دلائل میں کہا کہ چوہدری پرویز الہی کیخلاف شواہد موجود ہیں، متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دیے۔
حکومتی وکیل نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹس کا پرویز الہی کو 3مقدمات سے خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے۔




















