Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان 4 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ایک سپر فور مرحلے کا میچ بھی شامل ہے۔ ملتان میں ایک اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کیلیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔

متعلقہ خبریں