Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ کا پرومو جاری کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ کا پرومو جاری کردیا ہے جس میں شاہین شاہ بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفیشل پرومو جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو میں ‘سب کچھ ایک دن لگتا ہے’ تھیم شامل ہے۔

اس ویڈیو میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے یادگار مناظر بیان کررہے ہیں۔

پرومو کے اندر دکھائے جانے والے ویژولز میں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈ کپ 2019 میں وکٹ لینے کے بعد جشن بھی شامل ہے۔

پرومو میں مرلی دھرن، جونٹی روڈس اور سورو گنگولی سمیت کئی کرکٹرز بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ یہ پیغام دیتے ہیں کہ ’’ہر چیز کے لیے جس کے لیے کبھی خواب دیکھا، محنت کی اور اس کے لیے جیا، وہ ایک دن ضرور ملتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں