اسلام آباد ہائی کورٹ نےاربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیرآئینی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت سے حکومت کے لیے بری خبرآگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اور حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالتِ عالیہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔
سپر ٹیکس کی ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















