Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ عمیر بن یوسف نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

ایمرجنگ ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں عمیر بن یوسف نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ایمرجنگ ایشیاکپ کے سیمی فائنل میچ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں پاکستان اے کے کھلاڑی عمیر بن یوسف نے شاندار کیچ پکڑا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

میچ کے 44 ویں اوور میں ارشد اقبال نے سری لنکن بلے باز دشن ہیمانتھا کو شارٹ دیلیوری بال کروائی جس پر انہوں نے پل شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند مڈ وکٹ اور لاگ آن کے درمیان ہوا میں اونچی اڑ گئی۔

گیند کو ہوا میں دیکھ کر پاکستانی کھلاڑی عمیر بن یوسف تیزی سے گیند کی طرف دوڑے اور بائیں جانب ڈائیو لگاکر انہوں نے غیر معمولی کیچ پکڑا جس نے تماشائیوں سمیت تمام دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ شاندار کیچ میچ کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور یہ میچ پاکستان اے ٹیم نے 60 رنز سے اپنے نام کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں عمیر بن یوسف اور پاکستان اے کے کپتان محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں تھی جب کہ قومی اے ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فائنل میں پاکستان اے کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جو اتوار 23 جولائی کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں