Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بھی نوکری سے نکال دیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے اپنے چڑیا والے لوگو کو باضابطہ طور پر تبدیل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کرکے ’X‘ کردیا گیا ہے جب کہ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کیا ہے۔

میڈٰیا رپوررٹس کے مطابق یہ عمل سربراہ ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ایک چونکا دینے والی ٹوئٹ کی تھیجس میں انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کانام اور لوگو کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’’جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے، ٹوئٹر جلد ہی اپنے ٹوئٹر کے نام سے دستبردار ہوسکتا ہے اور اسے بلیو برڈ کی بجائے ایک نیا لوگو بھی مل سکتا ہے‘‘۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا سائٹ کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی تھی جس میں سیاہ پس منظر پر ایک سفید X نمایاں تھا۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے مطابق “ٹویٹس” کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور پوسٹس کو “x’s” کہا جائے گا۔

انہوں نے اپنی پروفائل تصویر کو نئے لوگو میں تبدیل کیا تھا اور اپنے ٹویٹر بائیو میں “X.com” کو شامل کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک “X” کے نام سے ایک ’’سپر ایپ‘‘ بنانا چاہتے ہیں جس کے بارے میں وہ مہینوں سے بات کر رہے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں