Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے پہلے دن کا کھیل آج ختم ہوگیا ہے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ قومی بولرز نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں دوسرے سیشن سے قبل ہی 166 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے، قومی ٹیم نے صرف 16.4 اوورز میں 100 رنز بنائے ہیں جو کہ 21 ویں صدی کی ٹیسٹ میچز کی پہلی اننگز میں تیز ترین ٹیم سنچری ہے۔

امام الحق کے 13 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے حملے جاری رکھے اور رن ریٹ کو 6 تک برقرار رکھا۔

عبداللہ شفیق نے صرف 49 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی وہیں شان مسعود نے بھی 100 سے اوپر کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 44 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے اپنی سنچری شراکت صرف 103 گیندوں میں مکمل کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی شراکت سنچری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں