Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے پیچھے کیا راز ہے؟

پاکستانی بلے بازوں کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے پیچھے کا راز سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں اپنے تربیتی کیمپ کے دوران ایک دلچسپ اصول نافذ کرتے ہوئے یہ شرط عائد کی تھی کہ جو بھی کھلاڑی لگاتار تین ڈاٹ بالز کا سامنا کرے گا اسے آؤٹ تصور کیا جائے گا۔

اس غیر روایتی انداز نے ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر گہرا اثر ڈالا جس کے نتیجے میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹرائیک ریٹ نمایاں طور پر بلند رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، سری لنکا پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر

کولمبو میں جاری سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنی بہتر حملہ آور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا بھی مظاہرہ کیا اور سری لنکا کی ٹیم کو پہلے دن دو سیشنز کے اندر ہی 166 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم کیا اور قومی ٹیم نے صرف 16.4 اوورز میں 100 رنز بنائے جو کہ 21 ویں صدی کی ٹیسٹ میچز کی پہلی اننگز میں تیز ترین ٹیم سنچری ہے۔

امام الحق کے 13 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے حملے جاری رکھے اور رن ریٹ کو فی اوور 6 رنز تک برقرار رکھا۔

عبداللہ شفیق نے صرف 49 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی وہیں شان مسعود نے بھی 100 سے اوپر کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 44 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے اپنی سنچری شراکت صرف 103 گیندوں میں مکمل کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی شراکت سنچری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں