بھاری ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمین پریت کو امپائروں سے بدتمیزی کی سزا مل گئی ہے۔
اتوار کو بھارت اور بنگلا دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں برا رویہ رکھنے پر بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
میچ کے دوران ناہید اختر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے غصے میں وکٹوں کو بیٹ سے مارا اور پھر امپائر کے خلاف تضحیک آمیز زبان الفاظ استعمال کی تھی۔
میچ کے بعد جب بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ٹرافی شیئر کی گئی تو انہوں نے طنزیہ انداز میں منتظمین سے امپائروں کو بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے بلانے کا کہا۔
Bangladesh-W captain & her team left the photo session after Indian-W captain Harmanpreet Kaur told them,
-“Why you are only here? You haven't tied the match. The umpires did it for you. Call them up! We better have photo with them as well.”BCB to notify BCCI & ICC soon. pic.twitter.com/PnyEQxoYuC
— SazzaDul Islam (@iam_sazzad) July 23, 2023
بھارتی کپتان کے رویے سے بنگلادیشی ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ بھی ناراض ہوگئی اور اپنی ٹیم کو ڈریسنگ روم لے گئیں۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان کو امپائروں کے ساتھ برا برتاؤ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے اور ان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ڈیانہ ایڈلجی کا کہنا ہے کہ ’وہ کئی عرصے سے کرکٹ دیکھ رہی ہیں اور انہوں نے کبھی کسی کا ایسا رویہ نہیں دیکھا‘۔
ڈیانہ ایڈلجی کہتی ہیں کہ ’ہرمن پریت نے ایسا کر کہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے بری مثال قائم کی ہے، ایسے رویے ٹیم کے کلچر پر اثرانداز ہوسکتے ہیں جب کہ جونیئر اپنے بڑوں سے متاثر ہوتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















