Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ  گھیرا کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ پر سماعت کی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کو مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دنوں تک توسیع کرتے ہوئے ان کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 97/23 درج کیے ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں