Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوجی عدالتوں میں سویلینزکےٹرائل کامعاملہ؛ ایک بارپھرفل کورٹ بنانےکی درخواست دائر

سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس میں ایک بار پھرسپریم کورٹ میں فل کورٹ بنانے کی درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزارکرامت علی کے وکیل فیصل صدیقی نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مفاد عامہ کا ہے لہذا فل کورٹ سنے، ماضی میں بھی فوجی ٹرائل سے متعلق کیس 9 ممبرز بنچ یا فل کورٹ نے ہی سنا ہے۔

درخواست گزارکرامت علی کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف پیش کیا کہ وفاقی حکومت نے بھی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی جس کو مسترد کردیا گیا، حکومت کے کئی وزراء بھی موجودہ بنچ پر پبلک میں تنقید کر چکے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فل کورٹ کے فیصلے پر آج تک اسٹیبلشمنٹ سمیت سب نے عمل کیا، بنچ کے رکن جسٹس یحیی آفریدی بھی فل کورٹ بنانے کا کہہ چکے ہیں، ضروری نہیں کہ تمام ججز پر مشتمل ہی فل کورٹ ہو۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیف جسٹس پاکستان دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ بنا کر کیس سنیں، اٹارنی جنرل پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے کہ کسی سویلین کا ٹرائل شروع نہیں ہوا، فل کورٹ کا فیصلہ آنے سے سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل کا معاملہ ایک ہی بار حل ہو جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں