عدالتِ عالیہ نے محمدخان بھٹی پردرج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پررجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کردیا۔
عدالت نے رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
ہائی کورٹ آفس نے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کررہے۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ شفاف ٹرائل بنیادی حق جسے سلب نہیں کیاجاسکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزارکےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















