Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو ایس ماسٹر ٹی ٹین لیگ میں پاکستان کے کاروباری شخصیت نے فرنچائز خرید لی

یو ایس ماسٹر ٹی ٹین لیگ میں پاکستان کے کاروباری شخصیت کامران اعوان نے نیویارک واریئرز کی ٹیم خرید کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

امریکا میں 18 اگست سے شروع ہونے والی پہلی یو ایس ماسٹر ٹی ٹین لیگ میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام میدان میں اترنے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے شہر چکوال سے تعلق رکھنے والے پہلے کاروباری شخص کامران اعوان نے نیویارک واریئرز کی فرنچائز خرید کر امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

کامران اعوان کی نیویارک واریئرز کی ٹیم کے کپتان مصباح الحق جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمید آصف شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں بھارت سے مُرلی وجے، مناف پٹیل اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشن بھی شامل ہوں گے۔

کامران اعوان کا کہنا ہے کہ نیویارک واریئرز کی فرنچائز خریدنے کا مقصد امریکہ میں کرکٹ کا فروغ اور پاکستانی کرکٹرز کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

کامران اعوان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش کے لیے بھی کام کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلی یو ایس ماسٹر ٹی ٹین لیگ 18 اگست سے شروع ہوگی اور فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ خبریں