Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ نامزدگی متعلق چار اگست کا خط سامنے آگیا ہے۔

چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کے لیے نامزدگی کی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے چار اگست کو خط سیشن جج کو لکھا تھا۔

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کے لیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے، جج ہمایوں دلاور پانچ اگست سے 13 اگست لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے جبکہ یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں یہ ٹریننگ سیشن ہونا ہے۔

ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے ججز کی جوڈیشل کانفرنس شمولیت کا عمل دو ماہ سے جاری تھا، کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر نام تبدیل کرکے دوسرے ججز کو شامل کیا جبکہ پشاور میں بھی کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر نام تبدیل کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں